خضدار،کالعدم تنظیموں کے چار کمانڈروں سمیت 144فراری ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل

پیر 18 اپریل 2016 15:32

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اپریل۔2016ء) خضدار کے قریب جھالوان میں کالعدم تنظیموں کے چار کمانڈروں سمیت 144فراری ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔

(جاری ہے)

پیر کو کمشنر قلات اکبر حریفال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جھالوان میں 144فراری ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ فراریوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند ہے۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں بلوچستان کی کالعدم تنظیموں کے چار کمانڈر بھی شامل ہیں۔ ہتھیار ڈالنے پر فراریوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں امن و امان کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں