وڈھ ‘ سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

منگل 12 اپریل 2016 14:04

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) تحصیل وڈھ میں سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق خضدارمیں تحصیل وڈھ کے علاقے گرواہ میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں ، بیوی اوربچی شامل ہے ‘ ایک بچی زخمی ہوئی جسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ‘ واقعہ کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں