خضدار ، کیمیکل کے باعث 40 بچوں کی حالت غیر ، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

ہفتہ 9 اپریل 2016 16:43

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) خضدار کے ڈویژنل پبلک سکول میں کیمیکل کے باعث 40 بچوں کی حالت غیر ہو گئی، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خضدار کے ڈویژنل پبلک سکول میں گزشتہ روز کیڑے مکوڑے مارنے کیلئے کیمیکل کا چھڑکاؤ کیا گیا تھا، ہفتہ کو جب بچے سکول پہنچے تو سپرے کے باعث ان کی حالت غیر ہو گئی، جس پر بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کو شدید خارج ہو رہی ہے اور ان کی جلدپر سرخ دانے نکل رہے ہیں،بچوں کو سانس لینے میں بھی تکلیف کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں