پیر امیڈیکس بلوچستان کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن

بدھ 9 مارچ 2016 20:44

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے چیف آرگنائزر عبدالوحید بلوچ ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری عبداللہ ساسولی سینئر نائب صدر عبدالرشید وائس چیئرمین ناصر شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں پیر امیڈیکس بلوچستان کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی پیرامیڈیکس اسٹاف تمام تربنیادی سہولتوں کے باوجود انتہائی ناگفتہ حالت میں صوبہ بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور عرصہ دراز سے اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کئی مرتبہ اعلیٰ حکام کو مطالبات پیش کرتے رہے ہیں لیکن آج تک پیرامیڈیکس کے مسائل حل نہیں ہوئے جب کہ بلوچستان کے دیگر ملازمین جو کہ اکثر شہروں میں ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں حکومت نے انہیں بے پناہ مراعات دی جس کے باعث پیرامیڈیکس میں بے چینی پائی جاتی ہے لہذا حکومت پیرامیڈیکس کے بنیادی مسائل خاص کر پیرامیڈیکس کونسل کا قیام اپ گریڈیشن پروفیشنل ہیلتھ الاؤنس سن کوٹہ پرموشن دیہی الاؤنس و دیگر مطالبات کے حل کے لئے پیرامیڈیکس کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی اور موجودہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان میں محکمہ صحت کو تباہی سے بچانے کے لئے جدید بنیادوں پر صحت پالیسی بنائی جاتے تاکہ عوام کو صحت کے بنیادی سہولیات ان کے علاقوں میں موثر ہوسکیں پیرامیڈیکس صوبائی قیادت کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں