ہر بچہ اسکول میں داخل )مہم کے حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک آگہی مہم ریلی کا انعقاد

بدھ 9 مارچ 2016 16:48

خضدار۔09 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) تعلیم سب کے لیئے (ہر بچہ اسکول میں داخل )مہم کے حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک آگہی مہم ریلی کا انعقاد ، ریلی کی قیادت ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیمات قلات ڈویژن میر محمد مینگل اور ڈپٹی کمشنر خضدار سر مد سلیم اکرم نے کی۔ جبکہ ریلی میں اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان خضدار سلطان احمد شاہوانی ،ضلعی آفیسر برائے خواتین فریدہ ملک ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار ، عبدالعزیز زہری، انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ ،بشیر احمد جتک ،حاجی محمد اقبال ، ڈگری کالج خضدار کے پرنسپل محمد اسحاق باجوئی ،سمیت مختلف سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلباء اور سربراہان ریلی میں شریک ہوئے جبکہ خواتین کی جانب سے ایک ریلی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواتین فریدہ ملک کی قیادت میں گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی اسکول بھی ریلی نکالی گئی بعد ازاں پریس کلب کے سامنے طلباء اساتذہ اور شرکاء سے مقررین ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیمات قلات ڈویژن میر محمد بنگلزئی، ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم ، سلطان احمد شاہوانی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فریدہ ملک ، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن خضدار کے صدرجمیل احمد زہری ، ماسٹرعبدالخالق غلامانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن قوموں نے تعلیم کے حصول کو اپنا نصب العین بناکر حاصل کی آج وہ دنیا پر راج کرہی ہیں اور جنھوں نے تعلیم کو اہمیت نہیں دی وہ ان ترقی یافتہ قوموں کے محتاج بن گئے ہمیں ان قوموں کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لیئے جنگی بنیادوں پر حصول تعلیم پر تو جہ دینی ہوگی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ہمیں ہوش سنبھالتے بہت دیر ہوئی اب مزید غفلت قابل جرم تصور ہوگا ہمیں اپنے بچوں کی اسکولوں میں داخلے کو نہ صرف یقینی بنانا ہوگی بلکہ اپنے بچوں کی مسلسل نگرانی بھی کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام ترقیاتی منصوبے اس وقت تک بے سود تصور ہونگے جب تک ہمارے تعلیمی ادارے آباد نہیں ہونگے ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر ملک و قوم کی ترقی کے لیئے تعلیم کو عام کرنا ہوگا تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق اور معیاری تعلیم اس کی ضرورت کی سوچ کو عام کرنا ہوگا ،مقررین نے کہا کہ بلا شبہ تعلیم کی فراہمی حکومت اور محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہے لیکن باشعور اور مہذب اقوام حساس معاملات میں حکومت کا ہاتھ بٹاکر ترقی کی منازل طے کرتی ہیں آیئے ہم سب آج سے عہد کریں (ہر بچہ اسکول میں )داخلہ مہم کے دوران حکومت کا ساتھ دیکر اپنی نئی نسل کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرکے روشن مستقبل کی راہ ہموار کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں