لیویز فورس بلوچستان کی بہادر اور نڈر فورس ہے ،کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹرمحمد اکبر حریفال کا پاسنگ پریڈ کی تقریب سے خطاب

جمعرات 3 مارچ 2016 17:02

خضدار۔03 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) لیویز ریکروٹمنٹ سینٹر خضدار کی تیسری بین الصوبائی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں 189 لیویز اہلکاروں نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خاص کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹرمحمد اکبر حریفال تھے۔ تقریب میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس احسان منظور ، ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم میئر میونسپل کار پوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد اسسٹنٹ کمشنر خضدار کیپٹن جمیل احمد فرنٹیئر کور قلات اسکاؤٹس کے میجرآصف سمیت ،معروف دانشور سلطان احمد شاہوانی ،ضلعی منتظم تعلیم محمد ذکریا شاہوانی ،حاجی جاوید احمد سوز،عید محمد ایڈوکیٹ ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی نائب صدر حید زمان ، سفر خان مینگل ،محمد اسلم گزگی ، مولانا عنایت اللہ رودینی شہریوں ا ور سرکاری حکام نے شرکت کی اس موقع پر لیویز اہلکاروں نے مختلف کرتبوں کا مظاہرہ کیا جن میں جدید اسلحہ کا استعمال ،جنگی چال اور اس کی اقسام ، ناکہ لگانا ، اہم شخصیات کی حفاظت، سرچ آپریشن ،شہریوں کی کسی بھی مشکل وقت میں مدد کرنا شامل تھے اس موقع پر کمشنر قلات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس بلوچستان کی ایک عظیم بہادر اور نڈر فورس ہے جس نے بیش بہا قربا نیاں دیکراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے فورس کا سر فخر سے بلند کیا یہ واحد فورس ہے جسکی ذمے صوبے کی نوے فیصد سے زائد کا علاقہ ہے جس میں وہ امن کی بحالی کے فرائض سر انجام دے رہی ہے لیویز کی ٹریننگ اور مہارت سے یقین پختہ ہوگیا ہے کہ یہ فورس عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے کے قابل ہے انہوں نے تربیت کے فرائض سر انجام دینے والوں کو بھی مبارکباد دی بعد ازاں انہوں نے تربیت میں نمایاں کار کردگی کا مظارہ کرنے والے اہلکاروں میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر خضدار کیپٹن جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار لیویز نے انتھک محنت کرکے ضلع لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے ایک سو نواسی اہلکاروں کو جدید تربیت دی اور انہیں اس قابل بنایا کہ وہ کسی بھی مشکل حالات میں نہ صرف اپنی دفاع کے قابل ہو چکی ہے بلکہ عوام کو بھی تحفظ دینے کا ضامن ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں