تمام محکمے اپنی کار کردگی بہتر بنا کرجاری منصوبوں کو بروقت مکمل کریں،آغا شکیل درانی

بدھ 27 جنوری 2016 16:59

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار خضدار آغا شکیل درانی نے کہا تمام محکمے اپنی کار کردگی بہتر بنا کرجاری منصوبوں کو بروقت مکمل کریں تاکہ عوام ان سے جلد استفادہ حاصل کرسکیں۔محکمہ جات کے آفیسران سائلین کی داد رسی کے لئے کوئی وقت ضائع کئے بغیر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی بھر پور کوشش کریں اور زیادہ سے زیادہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی ڈسٹرکٹ آفیسران کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین خضدار عبدالحمید بلوچ ،ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر محمد انور ریکی۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد انور زہری ایکسیئن پی ایچ ای یار محمد بزنجوودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاکہ سرکاری محکوموں کے آفیسران اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھ کر سرکاری امور آگے بڑھائیں زیر تعمیر اسکیمات کی جلد تکمیل کے لئے تمام ترممکنہ اقدامات کریں تاکہ عوام ان اسکیمات کے مکمل ہونے پر ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔

صحت تعلیم مواصلات سمیت دیگر شعبوں میں عوام کو خصوصی ریلیف دیا جائے ۔ شہری و دیہی علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کی بروقت داد رسی کی جائے ۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے خضدار کے لئے خصوصی گرانٹ منظور کرکے یہاں کی پسماندگی اور غربت میں کمی کے لئے اقدامات کریں اس سلسلے میں ہم نے اپنی ترجیحات کا ذکر پہلے ہی میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے رکھ چکے ہیں دستیاب وسائل کے اندررہ کرعوام کی داد رسی کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے ۔

کوشش کریں گے کہ ہم اپنے ان عزام میں کامیابی حاصل کرکے عوام کو خصوصی ریلیف مہیاکریں ۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے تحصیل زہری کے عوام کے لئے ایک ایمبولینس چیئرمین تحصیل زہری میر فرید خان زہری اور زہری ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کردئیے ۔ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے زہری کے عوام کے لئے ایمبولینس کا عطیہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدات پر فراہم کردیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خضدار کے جنرل سیکریٹری سردارعزیز عمرانی ، میر جمعہ خان شکرانی ، جاوید سوز، میر ذاکر باجوئی ، عید محمد ایڈوکیٹ ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں