نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے آبائی حلقے خضدار میں جشن کا سماں

ہفتہ 12 دسمبر 2015 21:46

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا جونہی مری معاہدے کے بعد وزیراعلیٰ بنانے کا اعلان کیا گیا تو ان کے آبائی حلقے پی پی خضدار 50ون میں جشن کا سماں ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور لیگی کارکنوں کے مرجھائے چہروں پر خوشی نظر آنے لگی مقامی سیاسی کارکنوں کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں ایک دفعہ پھر زندہ ہوگئی ہے اور نواب ثناء اللہ زہری کی بے داغ شخصیت صوبے کے عوام کی معاشی ترقی اور بہتری کیلئے انتہائی اہم ہے اور نواب ثناء اللہ نے سیاست میں خدمت کیلئے قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں