بلوچستان یونیورسٹی میں ایجوکیشن کمیشن کے تعاون ،کیو ای سی کے زیر اہتمام ’ماڈرن یونیورسٹی گورننس‘ کے عنوان سے چار روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا

پیر 7 دسمبر 2015 18:46

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء ) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدارمیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون اور کیو ای سی کے زیر اہتمام ’’ماڈرن یونیورسٹی گورننس‘‘ کے عنوان سے چار روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ ورکشاپ میں سولہ اسکیل اور اس سے نچلے کلریکل اسٹاف کو انتظامی امور اور مواصلاتی نظام سے متعلق صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے متعلق تربیت فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

پروگرام کورس کے کوارڈینٹر پروفیسر ڈاکٹر مشتاق شاہ نے ورکشاپ کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ ورکشاپ کے فوکل پرسن علی رضا شاہ وکشاپ کے کوارڈنیٹر سید مشتاق احمد شاہ پروڈیوسر ریڈیو پاکستان خضدار سلطان احمد شاہوانی ڈاکٹر فرانسز انجینئر لیاقت نے شرکاء ورکشاپ کو تربیت دیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ادارے میں وہاں کے ملازمین بنیادی اثاثہ ہوتے ہیں ۔ جب کہ ملازمین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اس ادارے کے نظام کو بڑھانا اہم ہوتا ہے ۔ مواصلات کسی بھی ادارے کا جز بن چکا ہے۔ جس سے متعلق ملازمین کے معلومات میں اضافہ کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں