خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، 2دہشت گردہلاک ، 1زخمی حا لت میں گرفتار

پیر 23 نومبر 2015 13:11

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 نومبر۔2015ء)بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 2دہشت گردہلاک اور 1زخمی حا لت میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز حساس اداروں کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسزنے خضدار کے علاقے توتک میں کاروائی کی جس کے نتیجے میں 2دہشت گردمارے گئے اور 1دہشت گرک کوزخمی حالت میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان سیکیورٹی فورسزکے مطابق کاروائی حساس اداروں کی نشاندہی پر کی گئی جس سے بڑی کامیابی ملی ہے۔کاروائی میں بڑی تعدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں