خضدار لیویز کی کارروائی فائرنگ تبادلے کے بعد مغوی بازیاب ، دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے

بدھ 18 نومبر 2015 22:31

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء) خضدار لیویز کی کارروائی فائرنگ تبادلے کے بعد مغویان بازیاب دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اطلاع ملی تھی کہ شہر سے دو افراد محمد لیاقت اور سمیع اﷲ کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا ہے جس پر لیویز کی تمام چیک پوسٹوں پر تعینات لیویز اہلکاروں کو چوکس کردیا گیا با الآخر پیر عمر چیک پوسٹ پرمشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم مذکورہ گاڑی نے روکاوٹیں توڑکر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر لیویز نے کچھ دور جاکر گاڑی کو روکا ملزمان نے لیویز کو دیکھتے ہی فائر شروع کی لیویز اور ملزمان کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تاہم لیویز نے دو اغوا کاروں نے شہداد ولد رئیس اور محمد حسین کو گرفتار کرکے مغویان لیاقت علی اور سمیع اﷲ کو بازیاب کرلیا اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں