خضدار،جمعیت علماء اسلام کی جانب سے زلزلہ میں جاں بحق افراد کیلئے یو م دعاء منایا گیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 19:43

خضدار( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخواہ اور شمالی علاقہ جات میں زلزلہ زدہ گان کے لئے یو م دعاء منایا گیا اس موقع پر حالیہ زلزلہ میں جان بحق ہونے والے افراد کے لئے خصوصی دعا ؤں کا اہتمام کیا گیا کہ اﷲ پاک مرحومین کی شہادت کو قبول فرما کر ان شہادت کے اعلی ٰ مقام عطاء فرمائیں اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل کی نعمت سے نوازیں اس موقع پر جمعہ نماز کے خطابات میں علماء کرام نے کہا کہ زلزلے و دیگر آفات ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہوتے ہیں ہمیں بحیثت مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ و استغفار کا وضیفہ اختیار کرنا ہوگا تاکہ ہمارے اوپر اﷲ رب العالمین مہربان ہوں اور ایسے حادثات سے ہمیں محفو ظ بنائے مقررین نے حکومت پاکستان اور مخیر افراد و اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں متائثرین کی بحالی کے لئے دل کھول کر تعاون کریں تاکہ ان کی زندگی میں آنے والی مشکلات کم ہوں اور ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں