نواب ثناء اﷲ خان زہری کو اہل بلوچستان ہرصورت میں وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتے ہیں، سردارعزیز محمد عمرانی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 22:15

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن)خضدار کے جنرل سیکریٹری سردارعزیز محمد عمرانی نے کہاہے کہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اﷲ خان زہری کو اہل بلوچستان ہرصورت میں وزیر اعلیٰ بلوچستان دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ دسمبر میں وزیر اعلیٰ بلوچستان بن کر صوبے میں عظیم دورکا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مداریوں اور سیاسی قد کاٹھ کو بڑھا وا دینے والوں کی کوئی وقعت نہیں ہے وہ اپنے دل کو چند لمحوں کے لئے اطمینان دینے کے لئے بلوچستان سے باہر بیٹھے کالم نگاروں اور رپورٹروں کے کان بھر تسلّی حاصل کرناچاہتے ہیں۔

کارکن کسی بھی چہ میگوئی پر توجہ دینے کی بجائے دسمبر کا انتظار کریں۔ جو عناصر عوام کے ذہنوں کو مفلوج کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑیگی اور وہ دیکھیں گے کہ دسمبر میں نواب ثناء اﷲ خان زہری وزیر اعلیٰ بلوچستان ہی بن کر عوام کی نمائندگی کا حق ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ بلوچستان کی تاریخ رہی ہے کہ جن لوگوں نے سب سے زیادہ قوم پرستی کا دعویٰ کرتے آئے ہیں۔

درااصل سب سے زیادہ انہوں نے ہی عہد شکنی کی ہے۔ جس کی واضح مثال یہی ہے کہ آج ان کے متوازی قوم پر ست رہنماء بھی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ شاطرانہ ذہن رکھنے والے پرانے مداری چند کالم نگاروں کے ذہنوں میں غلط بات ڈالر کر چند ہفتوں کے لئے اپنے دل کو مطمئن تو کرسکتے ہیں لیکن ان کی جھولی میں کچھ پلے نہیں پڑنے والا ہے۔ انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ بلوچستان کے عوام نے 2013میں چیف آف جھالاوان نوب ثناء اﷲ خان زہری کو جومینڈیٹ دیا تھا وہ مصلحت کی وجہ سے ایک قوم پر ست کی جھولی میں ڈالی گئی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا اور انشاء اﷲ دسمبر میں شاطرانہ چال رکھنے والے عناصر دیکھتے رہیں اور نواب ثناء اﷲ خان زہری وزیر اعلیٰ بن کر بلوچستان کی تاریخی قیادت کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں