خضدار، قومی شاہراہ پر دو کاروں میں تصادم تین افراد جاں بحق ،تین زخمی

اتوار 11 اکتوبر 2015 13:39

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) خضدار کے علاقے باغبانہ کے قریب قومی شاہراہ پر دو کاروں میں تصادم سے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال خضدار میں منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز خضدار کے علاقے باغبانہ کے قریب قومی شاہراہ پر دو مخالف سمتوں سے آنے والی گاڑیوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں تین مسافر جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر خضدار کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں پر زخمیوں کا مزید علاج جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ دو مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں