قلات اسکاؤٹس(ایف سی)میں430نوجوان اہلکاروں نے تربیت مکمل کرکے باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)قلات اسکاؤٹس(فرنٹیرکور)میں430 کی شمولیت ،نوجوان اہلکاروں نے تربیت مکمل کرکے جمعہ کے روز باقاعدہ فرنٹیئر کور فورس میں شمولیت اختیار کرلی۔ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ کی پُروقارتقریب خضدارایف سی ہیڈکوارٹر کھٹان میں منعقد ہوئی ۔جس کے مہمان خصوصی (ر)بریگیڈیئر وبلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمد امین تھے ۔

کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل رضوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ خصوصی مہمانوں میں ایم این اے جے یوآئی کے مرکزی نائب امیر مولانا قمرالدین ،ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم وائس چیئرمین خضدار عبدالحمید بلوچ جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی میر عبدالرحمن زہری مولانا عنایت اﷲ رودینی و دیگر سول و عسکری آفیسران سیاسی و سماجی شخصیات، پروفیسرز، تعلیمی اداروں کے طلباء ومختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریکروٹس نے پاسنگ آؤٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے شرکائے تقریب سے خوب داد وصول کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے وائس چانسلر بریگیڈیئر(ر)انجینئر محمد امین نے کہاکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا اتنی بڑ ی تعداد میں ٹریننگ مکمل کرکے ایف سی فورس کا حصہ بن کر ملک کی خدمت و سرحدات و شہروں کی ذمہ داری لینا عظیم رتبہ ہے۔

اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کا تربیت مکمل کرکے معیاری فورس کا حصہ بننا تاریخی مرحلہ ہے۔ جس بلوچستان میں شورش کی باتیں ہورہی تھی یہاں کے محب وطن بلوچوں میں جو نفرت کا بیج بویا گیا تھا اب اس کا قلع قمع ہوچکا ہے بلوچستان کے عوام کو امن کی خوشخبری مل چکی ہے ۔انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ اس ملک و ملّت کے نگہبان ہو آپ نے فورس کا حصہ بن کرجو حلف اٹھایا ہے یقیناآپ اس کی پاسداری کرتے ہوئے مستقبل میں اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں بھر پور انداز میں نبہائیں گے ۔

یہ قوم کی خوش قسمتی ہے کہ بلوچستان کے کوہسار و بیابان میں بسنے والے نوجوان فورس میں شمولیت اختیار کرکے ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ۔ تقریب سے کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل رضوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کا وطن عزیز پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے کوئی بھی میلی آنکھوں سے بلوچستان کی طرف دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتاہے ۔

اس وقت بلوچستان میں بسنے والے افراد کی پاکستان سے محبت دیدنی و مثالی ہے یہی وجہ ہے کہ بلوچ نوجوانوں کی کثیر تعداد فورس میں شمولیت کرکے ملک کی خدمت اعلیٰ طریقے سے کرنے کے لئے پُر عزم ہیں ۔430نوجوانوں کا ٹریننگ مکمل ہونا ایک تاریخی مرحلہ ہے ۔ آئند سالوں میں ریکروٹس میں اس سے بھی زیادہ اضافہ دیکھنے میں آئیگا۔ اس موقع پر کار کردگی دیکھانے والے تربیت یافتہ فورس کے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں