قوموں کی تعمیر و ترقی میں جدید علوم کے حصول کا بڑا دخل ہوتا ہے ، بلوچ قوم کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم بلوچ قوم کو تعلیم یافتہ نئی نسل فراہم کریں،ہماری حکومت نے بلوچستان میں تعلیمی اداروں کے قیام اورنظام تعلیم کی بہتری کی جانب خصوصی توجہ مرکوزکررکھی ہے

وزیر اعلی ٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی ڈگری کالج خضدار کے پرنسپل پروفیسر اسحاق با جو ئی سے گفتگو

پیر 21 ستمبر 2015 22:55

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء ) وزیر اعلی ٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں جدید علوم کے حصول کا بڑا دخل ہوتا ہے اگر ہمیں بلوچ قوم کے مستقبل کو تابناک بنانا ہے تو ضروری ہے کہ ہم بلوچ قوم کو تعلیم یافتہ نئی نسل فراہم کریں محض جذباتی نعروں سے قوم کی خدمت نہیں ہوسکتی بلکہ ان کا مستقبل دا? پر لگ جاتا ہے ہماری حکومت نے بلوچستان میں تعلیمی اداروں کے قیام نظام تعلیم کی بہتری کی جانب خصوصی توجہ مرکوزکررکھی ہے ، بلوچستان میں تر بت میڈیکل کالج۔

خضدار میڈیکل کالج ،لور لائی ڈگری کالج ، کوئٹہ میں زرعی یونیورسٹی ، اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے ہماری حکومت کی ترجیحات کو واضح کرتی ہیں ضلع خضدار و دیگر اضلاع کے لئے الگ امتحانی بورڈ کے قیام کو ہر صورت میں ممکن بنایا جائیگا ڈگری کالج خضدار نے بلوچ قوم کو لیڈر شپ مہیا کیا ہے خود ان کا مادر علمی بھی ڈگرکالج خضدار ہے جس سے ان کی اچھی یادیں وابسطہ ہیں 70 کے زمانے میں ہم اونٹوں اور گدہوں پر سفر کرکے یہاں پڑہنے آتے تھے یہاں پر انتہائی خوش گوار ماحول میں تعلیم حاصل کیا جاتا تھا لیکن آج ڈگری کالج خضدار کی حالت زار کو دیکھ کر بڑا دکھ ہوتا ہے پرنسپل صاحب کی ذمہ دارہ بنتی ہے کہ وہ ڈگری کالج خضدار کے تعلیمی ماحول کو بہتری کی طرف لیجائیں اس جانب خصوصی توجہ دیں ہماری طرف سے جس قسم کی تعاون درکار ہوگی اس کی فراہمی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی ٰ بلو چستان ڈاکڑ عبد لمالک بلوچ نے ڈگری کالج خضدار کے پرنسپل پروفیسر محمد اسحاق با جو ئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وزیر اعلی بلوچستان کے کہا بلوچ قوم ایک قیمتی خطہ کا مالک ہے یہاں نہ ختم ہونے والے ساحلو سائل ہیں لیکن ان وسائل کو بلوچ قوم کی تعمیر و ترقی میں صرف کرنے کار آمد بنانے کے لئے ضروری ہے کہ بلوچ قوم کو ایک تعلیم یافتہ مستقبل فراہم کیا جائے اس مقصد کے لئے ہمیں جدید علوم و ٹیکنا لوجی کی حصول وقت کی اہم ترین ضرورت متصور ہوتے ہیں سیاست و قوم پرستی کے دا? پیچ کو سدہارنے کے لئے بھی تعلیم یافتہ لیڈر شپ ضروری ہے کیونکہ تعلیم یافتہ قیادت ہی بہتررہنمائی کا کردار ادا کرسکتا ہے خضدار بلوچستان کی سیاست کا مرکز رہا ہے 70 کے زمانے میں بلو چ علاقوں کا واحد ڈگری کالج تھا یہاں پر پڑہنے والے لوگوں نے بلوچ قومی تحریک کی قیادت کیا اور بلوچ قوم کو رہنمائی فراہم کیا آج کی نیشنل پارٹی کی پوری قیادت ڈگری کالج خضدار سے خوشہ چین ہے لیکن آج اگر ہم ڈگری کالج کی حالت زار کو دیکھتے ہیں تو ہمیں انتہائی تکلیف محسوس ہوتی ہے یہاں کا بہتر تعلیمی ماحول بری طرح مفلوج ہے گرچہ پرنسپل محنت کررہے ہیں لیکن میری ان سے گذارش ہے کہ وہ مزید محنت کریں کالج کے اندر اساتذہ اور طلبہ کی حاضری کو یقینی بنائیں اس بارے میں جو بھی تعاون درکار ہوگی اس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے خضدار کے لئے الگ تعلیمی بورڈ کے قیام پر کام جاری ہے اگرچہ بیورو کریسی اپنے مخصوص ذہنیت کی وجہ سے اس بارے میں روکاوٹ بن رہی ہے لیکن اس کا حل نکالا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں