ہزار گنجی سے مستونگ تک ساڑھے 37کلو میٹر گیس پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل ہوچکا ہے ، بہت جلد ضلع قلات کومرکزی پائپ لائن سے منسلک کر دیا جائے گا،جنرل منیجر سوئی سدرن بلوچستان آغا محمد بلوچ کی صحافیو ں سے بات چیت

بدھ 16 ستمبر 2015 16:33

خضدار۔16 ستمبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء ) جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان آغا محمد بلوچ نے کہا ہے کہ ہزار گنجی سے مستونگ تک ساڑھے 37کلو میٹر گیس پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل ہوچکا ہے اور مستونگ سے آگے کام تیز رفتاری سے جاری ہے، بہت جلد ضلع قلات کو مین پائپ لائن سے منسلک کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عید سے قبل کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا جس سے بلوچستان کے سرد ترین ضلع قلات میں سات سالہ جاری گیس بحران حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع قلات کو گیس فراہم کرنے والی آٹھ انچ کی پائپ لائن سے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف دس دن سے آپریشن جاری ہے گیس کمپنی قواعد کے تحت گیس چوری میں ملوث افراد پر مقدمات قائم کر کے انہیں بھاری جرمانے اور قید بند کی سزائیں دلوائی گی عوام اس سلسلے میں ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں