یونیورسٹی کیمپس کے منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے ، تعلیمی سہولتوں کی فراہمی سے علاقے میں شعور و آگہی کے فروغ میں مدد ملے گی، عبدالحمید ایڈوکیٹ

بدھ 16 ستمبر 2015 16:26

خضدار۔16 ستمبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء ) ڈسٹرکٹ کونسل خضدارکے نائب چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس کے منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے اور تعلیم و صحت کے شعبے ترقی کے راہ پر گامزن ہونگے، تعلیمی سہولتوں کی فراہمی سے علاقے میں شعور و آگہی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، نیشنل پارٹی عوام کی بلارنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے ، وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے خصوصی خضدار پیکج سے شہر کی عرصہ دراز سے خستہ سڑکوں کی تعمیر نو ،کشادگی، سیوریج لائنوں کی درستگی اور نکاسی آب سمیت اہم منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کی حالت زندگی بہتر ہوگی۔

یہ بات انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اس سے قبل بھی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیئے اقدامات کیئے ہیں اور اب بھی کرتی رہے گی خضدار پیکج سے سڑکوں کی وسیع پیمانے پر تعمیر نو سے شہریوں میں خوشی پائی جارہی ہے ۔وزیر اعلی بلوچستان کے دورہ خضدار کے موقع پر نیشنل پارٹی اور صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو کی ذاتی کوششوں اور درخواست پر وز یراعلیٰ بلوچستان نے جو بھی اعلان کیا تھا ان منصوبوں پر تسلسل کے ساتھ کام جاری ہے جن میں میڈیکل کالج،یونیورسٹی کیمپس کے منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملیں گی اس سے قبل وسائل کی کمی کے باعث نوجوان اعلی تعلیم کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی سہولتوں کی فراہمی سے علاقے میں شعور و آگہی کے فروغ میں مدد ملے گی، خضدار شہر کی خوبصورتی کے لیئے محکمہ بلدیات کی جانب سے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس میں تجاوزات کا خاتمہ ،صحت و صفائی پر توجہ دینا اور عوام کو شہری سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے جن پر سختی سے عملدرآمد کیا جا ئے گا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں