خضدار میں لیویز اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی، دو غیر ملکیوں سمیت چھ مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 16 ستمبر 2015 16:26

خضدار ۔16 ستمبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء )خضدار کے علاقے فیروزآباد میں لیویز اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کے دوران دو غیر ملکیوں سمیت چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بدھ کو خضدار کے نواحی علاقے فیروزآباد میں فرنٹیئر کور اور لیویز فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں دو غیر ملکی باشندے بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم نے میڈیاکو بتایاکہ خفیہ اطلاع پر ایف سی اور لیویز فورس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے فیروزآباد میں ایک گھر سے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں دوغیر ملکی بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایف سی اور لیویز کی یہ مشترکہ کاروائیاں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ہورہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا تھا کہ حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے تاہم فی الحال ان کا نام میڈیامیں ظاہرنہیں کرسکتے ہیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں