خضدار اور پنجگور میں کارروائی ‘کالعدم تنظیم کا کمانڈرساتھی سمیت ہلاک ‘ اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد

جمعرات 30 جولائی 2015 15:49

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) فرنٹیئر کور بلوچستان نے خضدار اور پنجگور میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے ایک کمانڈر کو ساتھی سمیت ہلاک اورنو شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔شر پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق خضدار کے علاقے وڈھ میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں عبدالرحمان نامی کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک اور ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا شرپسندوں کے قبضے سے چارایس ایم جی اور متعدد راؤنڈز بھی برآمد کرلیے گئے دوسری کاروائی پنجگور کے علاقے تسپ میں کی گئی جہاں سرچ آپریشن کے دوران سات شرپسندوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود،مشتبہ پاسپورٹ، شناختی کارڈزاور مختلف اسلحے کیلائسنس برآمد کرلیے گئے ۔

پنجگور کے ہی علاقے جودھرنا میں مشکوک گاڑی روکے جانے پر نامعلوم شرپسندوں نے ایف سی اہلکاروں پرفائرنگ کی جوابی فائرنگ میں دو شرپسندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا واقعہ کے بعد ایف سی نے علاقے کی ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں