خضدار ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

اتوار 7 جون 2015 22:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جون۔2015ء) خضدار ڈیم میں نہاتے 3 بچے ڈوب کر جان بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ سنی کے تیغ ڈیم میں نہاتے ہوئے تین بچے لیاقت ولد دوست محمد ،عزیز احمد ولد پیر بخش ،حمید اللہ ولد منیر احمد اقوام سمالانی ڈوب کر جان بحق ہوگئے تینوں بچے قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں جن کی نو سے تیرہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں