بلوچستان،خضدار میں بارشوں نے تباہی مچا دی

شاہ نورانی سروعونہ میں ندی میں طغیانی سے 22 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ، 11 کی نعشیں برآمد متعدد کچے مکانات زمین بوس،علاقے کا دیگر شہروں سے رابطہ منقطع

جمعرات 4 جون 2015 22:37

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) بلوچستان کے علاقے خضدار کے قریب شاہ نورانی سروعونہ میں بارشوں نے تباہی مچا دی ۔ مقامی ندی میں طغیانی سے 22 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ متعدد کچے مکانات زمین بوس ہو گئے ۔ علاقے کا دیگر شہروں سے رابطہ منقطع امدادی کارروائیوں میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی طغیانی شاہ نورانی سروعونہ کی مقامی ندی میں طغیانی سے 22 افراد بہہ گئے جبکہ ریلے میں بہہ جانے والے 11 افراد کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

لیوز حکام نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اچانک بارش اور نالوں میں طغیانی سے خضدار میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے گزشتہ روز آنے والے سیلابی ریلے میں شاہ نورانی سروعونہ کے 22 مقامی افراد بہہ گئے ہیں اور علاقے میں کثیر تعداد میں کچے مکانات اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ علاقے کا دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس سے امدادی کارروائیوں میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالوحید نے میڈیا کو بتایا ہے کہ شاہ نورانی سروعونہ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں مزید امدادی ٹیمیں بھی بھیجی جا رہی ہیں تاہم ابھی تک صرف 22 افراد کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی اطلاعات ہیں اور 22 افراد میں سے 2 بچے شامل ہیں مزید افراد کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں