خضدار میں موسلادھا ر بارش کے بعد سیلابی ریلے میں بہہ کر 11 افراد جاں بحق،لاپتہ افرا دکی تلاش جاری

جمعرات 4 جون 2015 11:41

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ رات خضدار میں شاہ نورانی کے علاقے گلو گوٹھ میں موسلا دھار بارش کے باعث مقامی ندی میں سیلابی ریلا آگیا جس نے ندی کے قریب مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ سیلابی ریلے میں 20 سے زائد افراد بہہ گئے جن میں سے 11 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور ممکنہ طور پر بہہ جانے والے مزید افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔جاں بحق ہونیوالے تمام افراد مقامی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں