خضدار سمیت قلات ڈویژن کے چار کلیدی عہدوں پر ایک فرد طویل عرصہ سے تعینات

متعلقہ دفاتر میں نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ،حکومت کی گڈ گورننس کا قلعی کھل گئی

جمعہ 15 مئی 2015 18:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) خضدار سمیت قلات ڈویژن کے چار کلیدی عہدوں پر ایک فرد طویل عرصہ سے تعینات ہے جس کے باعث متعلقہ دفاتر میں نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔حکومت کی گڈ گورننس کا قلعی کھل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن، ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر قلات ڈویژن، اسسٹنٹ لوکل گورنمنٹ خضدار، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار کے چار کلیدی عہدوں پر ایک ہی فرد گزشتہ ایک عرصہ سے تعینات ہے ۔

(جاری ہے)

مذید آفیسر بھیجے جانے کی بجائے ایک ہی فرد پر حکومت دل لگائے بیٹھنے کی وجہ سے ماتحت دفاتر میں نظام تباہ برباد ہوچکا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن خضدار اس وقت تاریخ کے بد ترین دور سے گزررہاہے ۔ شہر میں صفائی کانظام ختم ہوچکاہے ۔ باؤلے کتوں کا شہر میں پھیرا لگا رکھے ہیں جن کے کاٹنے سے متعدد بچے زخمی ہوچکے ہیں ۔ سڑکوں کا سرے سے کوئی نام ونشان تک نہیں ۔ جس آفیسر کو یہ عہدے دیئے گئے ہیں ۔ ان کی تعیناتی کے بارے میں اس سے قبل بھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی جاچکی ہے ۔ اس کے باوجود چار اہم دفاتر کو ایک آفیسر کے ماتحت دینا متعدد سوالات و شکوک و شبہات کو جنم دے رہاہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں