گورننس سپورٹ پروجیکٹ ،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ، فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کے اشتراک سے بجٹ کی تیاریاں

بدھ 25 مارچ 2015 18:40

خضدار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) گورننس سپورٹ پروجیکٹ ،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ، فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کے اشتراک سے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں ایک روزہ ورکشاپ 2015-16 Citizen Pre-Budget Consultative Workshop 2015-2016کے عنوان سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال اور گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج خضدارمیں منعقد ہوا ۔ ورکشاپ میں ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالوحید شاہ ، ڈسٹرکٹ چیرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی ، ڈسٹرکٹ وائس چیرمین عبدالحمید شاہوانی ،حکومت اداروں کے عہدہ دار ، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ، کونسلرز ، اساتذہ کرام،پریس کے نمائندوں اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے اراکین خواتین و حضرات نے ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نہیں کہا کہ بجٹ سے پہلے عوامی ترجیحات کا پتہ کرنا اور انکے رائے لینا ایک خوش عین اقدام ہے اور امید کی جاتی ہے کہ آنے والے بجٹ میں عوامی ترجیحات کو مد نظر رکھا جائیگا جس سے عوام میں احساس ملکیت میں اضافہ ہوگا اور اس سے شفافیت بھی فروغ پائی گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دستیاب سہولیات کو بہتر انداز میں فعال کر کے عوامی استعمال کے قابل بنائے تاکہ حکومت پر مالی بوجھ کم سے کم ہو اوروسائل کا درست استعمال ہو۔

اور عوامی اس سے زیادہ استفادہ حاصل کر یں۔پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے عائشہ ودود نے کہا کہ بجٹ کے بارے میں نچلی سطح پر عوام سے مشاورت جوابدہی اور شفافیت کے عمل کی جانب ایک اہم قدم ہے اوریہ عوامی مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوگا ۔ عوام کی مشاورت سے مسائل کی حقیقی طور پر نشاندہی اور عوامی ترجیحات کو مد نظر رکھ کر منصوبہ بندی سے مسائل میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔

خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کہ آ ج پاکستان خصوصاً بلوچستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ خواتین کے ساتھ بجٹ کی ترجیحات کے تعین کیلئے مشاورت کی جا رہی ہیں ۔تاکہ وہ اپنے مسائل سے اگاہ ہو اور ان کے حل کے لیئے بہتر تجاویز دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تاریخ میں یہ ایک انتہائی اہم مشاورت ہے کہ آج ملک کی آبادی کا 50 فیصد کو اہمیت دی جا رہی ہیں ۔

اور اب یہ خواتین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ترجیحات کا صحیح تعین کریں ۔ اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان خضدار سلطان احمد شاہوانی نے کہا ہمیں اپنے عدد و شمار کو درست کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک عدد و شمار درست نہیں ہونگے بجٹ کا صحیح تعین اور ضروریات کی نشاندہی ممکن نہیں۔ اور ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اپنی مالی وٴحیثیت کے مطابق منصوبہ بندی کر کے ترقی کے عمل کو مکمل کنا ہوگا ۔

آئی ٹی اینڈ کمیونیکیشن آفیسر گورنینس سپورٹ پروگرام طارق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنینس سپورٹ پروگرام ایک ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ کے مالی معاونت اور ورلڈ بینک کے زیر نگرانی ایک منصوبہ ہے جو عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام میں بہتری کیلئے حکومتی اداروں کے استعداد کار کو بڑھانے کیلئے مصروف عمل ہے ۔ گورننس سپورٹ پروجیکٹ خدمات کی فراہمی کے اداروں کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسطرح کے ورکشاپ سے حکومت کو عوامی رائے کے پرکھنے میں مدد ملتی ہیں اور گورننس سپورٹ پروجیکٹ اس طرز کے ورکشاپ بلوچستان کے تمام ڈویژن میں منعقد کرنے جا رہا ہے تاکہ عوامی رائے کا پتہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں