خضدار میں گاڑی الٹنے سے چار افراد زخمی ،دو کی حالت تشویشناک

جمعرات 5 مارچ 2015 12:57

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی الٹنے سے چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔لیویزذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر جیپ الٹنے سے چار افرادزخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال خضدارمنتقل کر دیا گیا ہے،جہاں پر زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں