خضدار میں لیویز فور س کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،منشیات کی بہت بڑی کھیپ برآمد کرلی

جمعہ 16 جنوری 2015 22:18

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) خضدار میں لیویز فور س کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں منشیات کی بہت بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی ۔ پریس ریلیز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم رسالدار عبدالقادر باجوئی دفعدار عبدالغنی اور علی محمد شیخ پرمشتمل ٹیم نے لیویز اہلکاروں کے ہمراہ چککوچیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک گاڑی سے بھاری مقدا ر میں منشیات برآمد کرلی جن کی مقدار33من ہے ،دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

منشیات ٹرک گاڑی کی خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی جو کوئٹہ سے کراچی سمگلنگ کی جارہی تھی جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے ۔قبل ازیں گزشتہ دو روز کے دوران زاوہ اور وڈھ سے بھی لیویز فور س نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے لیویز فورس کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ لیویز فورس کے جوانوں کی یہ کا ر کردگی آئندہ بھی جاری رہیگی اور قومی شاہراہ کو منشیات کی سمگلنگ کے لئے نو گو ایر یا بنا دیا گا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں