خضدار : دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ، ایک زخمی

ہفتہ 13 دسمبر 2014 12:05

خضدار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) خضدار میں دستی بم سے حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے جاں بحق اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیاہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں