خضدار ،نیو بس اڈا کے قریب نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ ،ایک شخص جاں بحق ، 4 زخمی

اتوار 16 نومبر 2014 16:06

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 16نومبر 2014ء) خضدار میں نیو بس اڈا کے قریب نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس کے مطابق خضدار میں نیو بس اڈا کے قریب نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا جبکہ دیگر کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں گشت مزید بڑھا دیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں