خضدار، تیز رفتارگاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اس کابیٹازخمی

ہفتہ 1 نومبر 2014 16:57

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014)خضدارکے علاقے میں تیز رفتارگاڑی الٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ اس کابیٹازخمی ہوگیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خضدارکے علاقے وہیرمیں تیزرفتارگاڑی کراچی سے کوئٹہ آتے ہوئے ڈرائیورسے بے قابوہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں غلام سرورجاں بحق جبکہ اس کابیٹامحمدفرحان زخمی ہوگیانعش اورزخمی کوہسپتال پہنچادیاگیانعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں