خضدار میں 5.1 شدت کا زلزلہ،کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 25 ستمبر 2014 15:17

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) خضدار میں5.1 شدت کے زلزلے سے عوام شدید خوف و ہراس کے بعد عمارتوں سے باہر نکل آئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار اور اس کے گردونواح میں ریکٹر سکیل پر 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں عوام شدید خوف و ہراس سے گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے کھلے آسمان کے یچے آگئے۔زلزلے کا مرکز خضدار سے135 کلو میٹر گہرائی میں تھا

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں