خضدار ‘ وڈھ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور مارے گئے

پیر 22 ستمبر 2014 12:37

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) خضدار کے علاقے تحصیل وڈھ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور مارے گئے۔

(جاری ہے)

ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی قلات اسکاوٹس کی جانب سے وڈھ کے علاقے لوپ میں سرچ آپریشن کیاگیا جہاں سکیورٹی فورسز کو مسلح افراد کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرناپڑا۔دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور مارے گئے جن کے قبضے سے ایف سی نے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ایف سی نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ‘ علاقے کو گھیرے میں لینے کیلئے لیویز کی مزید نفری طلب کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں