پاکستان تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کو بیرونی قوتوں کی حمایت حاصل ہے ‘ غفور حیدری

جمعہ 19 ستمبر 2014 12:37

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کو بیرونی قوتوں کی حمایت حاصل ہے ‘ملک کو غیر مستحکم کرکے جوہری اثاثوں پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الغفور حیدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور پی اے ٹی کے چیف علامہ ڈاکٹر طاہر القادری اس کلچر کو فروغ دے رہے ہیں جو اسلامی تعلیمات اور پاکستان روایات کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ایک کنیڈین شہری کو پاکستان میں اپنے ایجنڈے اور پالیسی کو فروغ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی پی ٹی آئی صوبائی بجٹ کا صرف تیس فیصد بھی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے میں ناکام رہی ہے تاہم اس کے باوجود بھی وہ وزیراعظم بننے کا مطالبہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے دھرنے میں بھوک ہڑتال کا اعلان کرنے کا مقصد روزانہ کی بنیاد پر خرچ ہونیوالے ایک اعشاریہ سات ملین روپے کی رقم کو بچانا تھا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان مین ان مدارس کو بند کرنا چاہتے ہیں جن کو برطانیہ بھی بند کرنے میں ناکام رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں