خضدار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنماکو زخمی کردیا،خضدار میں کے علاقے میں پل کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد دھماکے سے پھٹ گیا

منگل 26 اگست 2014 16:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) خضدار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنماکو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو خضدار کے علاقے اورناچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما سردار عصمت بزنجو کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچادیا اورمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء خضدار میں کے علاقے میں پل کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو نامعلوم افراد نے خضدار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے پل کے نیچے دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پل کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں