خضدار،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماء قتل

اتوار 17 اگست 2014 20:10

خضدار،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماء قتل

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) نامعلوم مسلح افراد نے علاقہ انجیرہ کے قریب فائرنگ کرکے مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماء کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق علاقہ انجیرہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد عمر زہری ولد نہال کو قتل کردیا حملہ آور فرار ہوگئے مقتول کا سیاسی تعلق مسلم لیگ (ن) سے بتایا جاتا ہے لیویز نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ضروری کارروائی کے بعد لیویز نے نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں