خضدار ‘ سکیورٹی فورسز کے قریب دھماکے سے دو افراد جاں بحق ‘ پندرہ زخمی

ہفتہ 19 جولائی 2014 15:13

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) جناح روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق خضدار کے جناح روڈ پر اللہ والا چوک کے قریب اس وقت دھماکہ ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں گزررہی تھیں۔پولیس افسر محمد انور نے بتایا کہ دھماکے کا نشانہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی جو بازار میں معمول کے گشت پر تھی انہوں نے بتایا کہ دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس کے باعث گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے 10 ایف سی اہلکار ہیں جن میں سے 6 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔دھماکے کے نتیجے میں 15 دکانوں، 4 موٹرسائیکلوں اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان شدید نقصان پہنچا بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں