خضدار :انوکھا آپریشن،لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو سے زیادہ بال نکالے گئے

جمعرات 10 جولائی 2014 12:46

خضدار :انوکھا آپریشن،لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو سے زیادہ بال نکالے گئے

خضدار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء)خضدار سول اسپتال میں اپنی نوعیت کے انوکھے آپریشن میں ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم نے لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو سے زائد بال نکال لیے،خضدار سول کالونی کی رہائشی 14 سالہ مہوش کا تعلق ایک غریب اور پسماندہ خاندان سے ہے، اس کے والد عبدالمالک کے مطابق ان کی بیٹی گزشتہ دو سال سے پیٹ کی تکلیف محسوس کر رہی تھی جس کے بعد لڑکی کو کراچی لایاگیا لیکن مہنگا علاج دسترس میں نہ تھا،جس کے بعد خضدار سول اسپتال میں ڈاکٹروں سے رجوع کیا جس کے بعد چار رکنی ٹیم نے لڑکی کا آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

سرجن بشیر احمد کے مطابق لڑکی کو نفسیاتی مسائل بھی ہیں اور وہ کافی عرصہ سے اپنے سر کے بال نوچ نوچ کے کھاتی تھی جس سے یہ بیمار ہوتی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق امید ہے کہ آپریشن کے بعد یہ بچی مکمل صحت یاب ہوجائے گی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں