خضدار، واپڈا زمینداروں کو پریشان ،مشکلات پیدا کرنے کے بجائے ان سے تعاون کرے،مولانا قمر الدین

ہفتہ 21 جون 2014 16:55

خضدار ( .اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جون۔2014ء) واپڈا زمینداروں کو پریشان کرنے ،مشکلات پیدا کرنے کے بجائے ان سے تعاون کرے ۔واپڈا کی جانب سے غیر قانونی کنکشنوں کی حوصلہ افزائی قابل افسوس ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے فیروز آباد کے زمینداروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی زمینداروں نے مولانا قمر الدین کو بتایا کہ فیروز آباد کے زمینداروں کی کوشش ہے کہ علاقہ کے تمام کنکشنوں کو قانونی بنا کر واپڈا کیساتھ تعاون کریں لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ کیسکو وہاں کے چند ناعاقبت اندیش زمینداروں سے لیکر غیر قانونی کنکشنوں کو تحفظ دے رہی ہیں فیروز آباد میں اس وقت 200سے زائد غیر قانونی کنکشن موجود ہیں ان غیر قانونی کنکشنوں سے پانچ ہزار روپے کے حساب سے دس لاکھ روپے وصول کررہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے مولانا قمر الدین ن ے وفد کو یقین دلایا کہ اس بارے کیسکو اعلیٰ حکام سے بات کریں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ زمینداروں کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کی ہر ممکن طریقہ سے ازالہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں