خضدار میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 لیویز اہل کار شہید

اتوار 11 مئی 2014 12:44

خضدار میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 لیویز اہل کار شہید

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو لیویز اہل کار شہید ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گردوں نے خضدار میں قائم سمند چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہاں تعینات 2 لیویز اہل کار شہید ہوگئے، حملے کے بعد دہشت گرد لیویز اہل کاروں کا اسلحہ لے کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملوں میں ایک مرتبہ پھر شدت آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں