خضدار میں ایف سی کا آپریشن، 30 سے زائدملزمان ہلاک

پیر 7 اپریل 2014 18:52

خضدار میں ایف سی کا آپریشن، 30 سے زائدملزمان ہلاک

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) فرنٹئر کور بلوچستان نے خضدار کے قریب پارود میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 30 سے زائد مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 10 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں،ترجمان ایف سی کے مطابق پارود کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کے دوران مبینہ ملزمان نے خودکار اسلحہ، راکٹ لانچر اور دستی بموں کا استعمال کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 30 سے زائد ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ ایف سی کے دس اہلکار بھی زخمی ہوئے،ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، جو ٹرین حملوں اور دیگر کاروائیوں میں ملوث تھے،آپریشن کے دوران فورسز کی مدد کے لیے موجود ایک ہیلی کاپٹر انجن میں خرابی کے دوران کوئٹہ۔

(جاری ہے)

قلات روڈ پر اتارا گیا،سرچ آپریشن کی نگرانی آئی جی، ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد نے کی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں