خضدار،نامعلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنماء بیٹے سمیت جاں بحق

جمعہ 14 مارچ 2014 21:14

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) خضدار کے قریبی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں قبائلی رہنماء بیٹے سمیت جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق علاقہ لاکھوریان کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء نائب محمد یعقوب زہری اور اس کا بیٹا عبدالرؤف جاں بحق ہوگیا یہ دنوں باپ بیٹے موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ زہ کو لاکھوریان جو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا حملہ آور فرار ہوگئے لیویز کے لاشوں کو سوراب کے ہسپتال پہنچادیا ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا لیویز کے مطابق مقتولین انجیرہ کے رہائشی تھے اور محمد یعقوب بلدیاتی کونسلر بھی تھے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں