خضدار :صدر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی

اتوار 20 اکتوبر 2013 12:44

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2013ء) خضدار کے علاقے صدر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق صدر تھانے کی حدود میں نامعلوم ملزموں نے موٹرسائیکل سوار دو افراد پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ کٹھان پل کے قریب سے گذر رہے تھے۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے ایک شخص عبدالخلیل جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ مرنے والے کی لاش سول اسپتال خضدارمنتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں