خضدار،فائرنگ سے سی آئی ڈی کے 2 اہلکار جاں بحق

اتوار 15 ستمبر 2013 14:31

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15ستمبر۔2013ء) خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی آئی ڈی پولیس کے دو اہلکارجاں بحق ہوگئے ۔اتوار کو پولیس کے مطابق خضدار کے علاقے کرک روڈ پر گھات لگائے مسلح افراد نیموٹرسائیکل سوار سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ اس وقت بنایا جب وہ ڈیوٹی مکمل کرکے گھرجارہے تھے۔

(جاری ہے)

مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں