خضدار کے مختلف علاقوں بارشوں سے تباہی ، مختلف واقعات میں 6 بچے جاں بحق

پیر 5 اگست 2013 21:36

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5اگست۔ 2013ء) خضدار کے مختلف علاقوں سنی ، سونیجی اور نال میں حالیہ بارشوں نے جس طرح سے تباہی مچادی ، مختلف واقعات میں ایک ہی دن چھ بچے جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق خضدار کے مختلف علاقوں سنی ، سونیجی اور نال میں حالیہ بارشوں نے جس طرح سے تباہ مچادی ہے اس کے ساتھ ان با رشوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں معصوم بچوں کی ہوئیں ہیں تفصیلات کے مطابق خضدار کے تحصیل نال میں ایک خاندان کے تین معصوم بچے ،نادیہ بنت عبد الکریم ،مدینہ بنت دلمراد سونیجی خضدار کے عبد الماجد عبد الحمید نصیب اللہ ولد عبد الکریم سنی خضدار میں عبد الستار ولد عبد القدوس پانی کے ریلو ں دیواریں گرنے کی وجہ سے جان بحق ہوگئیں حکومت کی جانب سے ان ہلاکتو ں پر متائثر خاندانو ں سے کسی قسم کی ہمدردی نہیں کی گئی نہ کہ حکومت کا کوئی ذمہ دار ان ہاں تعزیت کے لئے گیا صوبائی ضلعی حکومت اس بارے میں مکمل بے حسی کا مظاہرہ کررہا ہے جو انتہائی افسو س ناک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں