خضدار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بی این پی ( عوامی ) کے رہنماء میر اسماعیل بھائی و محافظ سمیت شدید زخمی

ہفتہ 3 اگست 2013 23:11

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3اگست۔ 2013ء) خضدار میں نامعلوم افراد کی فائر نگ سے بلوچستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) کے رہنماء اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان کے معتمد خاص ء میر محمد اسماعیل شیخ بھائی و محافظ سمیت شدید زخمی جبکہ فائر نگ کی زدمیں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق بی این پی عوامی کے مرکزی رہنماء میر محمد اسماعیل شیخ اپنے بھائی حا فظ محمد اکبر محافظ محمد اسلم شیخ ساتھ ہسپتال روڈ خضدار سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائر نگ کردی جس کے نتیجہ میں تینو ں افراد گو لیو ں کے زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک راہگیر شاہ جی بھی گو لی لگنے سے زخمی ہوا زخمیو ں کو تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ خضدار منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں