کوئٹہ اور خضدار میں مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

ہفتہ 13 جولائی 2013 22:02

کوئٹہ/خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13جولائی۔ 2013ء) کوئٹہ اور خضدار میں مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے پشتون آباد کے ولی میدانی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امام مسجد عبدالجبار کو قتل جبکہ اس کے 2 بھائیوں غفار اور ستار کو زخمی کردیا قتل کی وجہ سے معلوم نہیں ہوسکی تاہم ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء خضدار کے علاقے زہری میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے محمد ابراہم موقع پر ہلاک ہوگیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ دونوں واقعا ت سے متعلق مزید تفتیش متعلقہ حکام کررہی ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں