خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج پروفیسر جاں بحق

جمعرات 11 جولائی 2013 22:52

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2013ء) خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈگری کالج کے پروفیسر عبدالرازاق زہری جاں بحق جبکہ ان کے ساتھی پروفیسر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر عبدالرزاق کالج کالونی میں اپنے گھر جارہے تھے کہ جی پی او چوک پر نامعلوم مسلح افراد ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پروفیسر عبدالرزاق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی پروفیسر عبدالحکیم زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال میں منتقل کردیا۔پروفیسر عبدالرازق ڈگری کالج میں اکنامکس کے پروفیسر تھےاور ان کے ساتھی عبدالحکیم ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کے پروفیسر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں