خضدار،دو مختلف مقامات پر مسافر بسوں میں فائرنگ ، 3افراد جاں بحق

اتوار 30 جون 2013 22:06

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30جون۔2013ء) دو مختلف مقامات پر مسافر بسوں میں فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔ اتوار کو پولیس کے مطابق خضدار میں وڈہ کے قریب کاکا ہیر اور درا کہالہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے مسافر بسوں کو رکوا کر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کواطلاع ملنے تک ملزمان فرار ہوچکے تھے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں