خضدار میں مسافر بسوں پر فائرنگ ، 3افراد جاں بحق، ٹرانسپوٹرز کی طویل ہڑتال کے دوران خوراک نہ ملنے سے گاڑیوں میں محصور 2بچے دم توڑ گئے

اتوار 30 جون 2013 15:11

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون۔2013ء) خضدار کے قریب وڈھ میں 2مختلف مقامات پر مسافر بسوں پر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ ٹرانسپوٹرز کی طویل ہڑتال کے دوران خوراک نہ ملنے سے گاڑیوں میں محصور 2بچے دم توڑ گئے ۔

(جاری ہے)

وڈھ کے قریب کاکا ہیر اور درا کہالہ کے مقامات پر نامعلوم افراد نے مسافر بسوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3مسافر جاں بحق ہوگئے۔ اس سے پہلے خضدار کے علاقے وڈھ میں ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن نے اپنی 28گھنٹوں سے جاری ہڑتال ختم کردی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے کراچی کوئٹہ شاہراہ پر کئی کلو میٹر تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھیں، اس دوران کراچی سے کوئٹہ جانے والے مسافروں کے 2 بچے بھی خوراک نہ ملنے کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں