خضدار ، مسافر ویگن اور مزدا ٹرک میں تصادم ، ایک مسافر جاں بحق ،10 سے زائد مسافر زخمی

جمعرات 13 جون 2013 20:41

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13جون۔ 2013ء) خضدار سے کراچی جانے والی ویگن وڈھ میاندر کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکر ا کیا گیا جس کے نتیجہ میں ایک مسافر جان بحق جبکہ دس سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ویگن کے ڈائیور کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق خضدار سے کراچی جانے والی ویگن وڈھ قومی شاہراہ پر مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ایک مسافر عنایت اللہ جان بحق ہوگئے جبکہ دس مسافر شکیل احمد عقیل احمد حاجی پیر محمد چھٹہ علی احمد عبد الکریم غلام نبی سکندر غلام فاروق عبد الزاق اور منیر احمد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں لیویز اہلکاروں رضا ء کاروں نے کو سول ہسپتال خضدار او ر وڈھ کے مقامی ہسپتال پہنچادیا اور مختلف لوگوں نے مریضو ں کے لئے کون کے عطیات بھی دئے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں